13 اگست ، 2015
لاہور......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یوم آزادی پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حکام کو یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کا حکم دیاہے ۔ان کا کہنا ہےکہ یوم آزادی کے موقع پر حساس مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے خود فیلڈ میں موجود رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ شہباز شریف نے یوم آزادی پر مری سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔