پاکستان
13 اگست ، 2015

ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ مذاکرات سے حل کیا جائے، سراج الحق

ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ مذاکرات سے حل کیا جائے، سراج الحق

باجوڑ.......امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے کو مذاکرات سے حل کیا جائے، استعفوں سے سب سے زیادہ نقصان ایم کیو ایم ہی کوہوگا۔ باجوڑ ایجنسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،تمام مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ سے اچھا کوئی فورم نہیں ہے۔ ایک سوا ل کے جواب میں سراج الحق نے کہاکہ وہ اس مسئلے کے حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن بدقسمتی سے ایم کیو ایم کی قیادت ملک سے باہر ہے اس وجہ سے ثالثی مشکل ہوگی۔

مزید خبریں :