پاکستان
17 مئی ، 2012

نوشہرہ: مشاق طیاروں کا حادثہ،چاروں پائلٹس جاں بحق

نوشہرہ: مشاق طیاروں کا حادثہ،چاروں پائلٹس جاں بحق

نوشہرہ… پاک فضائیہ کے دو مشاق طیاروں کے حادثے میں چاروں پائلٹس جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایس ایچ او رشکئی نے چاروں پائلٹس کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں ایک ایک مشاق طیارہ گھر پرگر ا جبکہ دوسرا طیارہ کچھ فاصلے پر کھیتوں میں جا گرا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں طیارے فضا میں ٹکرانے کے بعد زمین پر آگرے۔ گھر پر گرنے والے طیارے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے بعد محلے والے اپنی مدد آپ کے تحت چارپائیوں پر زخمیوں کو نکالا۔ طیارے گرے سے 5افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹیمیوں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور مردان روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :