پاکستان
14 اگست ، 2015

بنوں:سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام، آٹھ دہشت گرد ہلاک

بنوں:سیکیورٹی چیک پوسٹ پرحملہ ناکام، آٹھ دہشت گرد ہلاک

بنوں.........بنوں کی دریوگاخادم شہیدسیکیورٹی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کاحملہ ناکام بنادیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ صبح اُس وقت ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے بنوں کی خادم حسین چیک پوسٹ پر دھاوا بولا اور سکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہواجس کے بعد جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کا شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں :