پاکستان
15 اگست ، 2015

مشاہداللہ مستعفی ہو گئے ،پر ویز رشید

مشاہداللہ  مستعفی ہو گئے ،پر ویز رشید

اسلام آباد......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے تصدیق کی ہے کہ سینیٹرمشاہداللہ نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کوپیش کردیا ہے، جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہو ئے پرویزرشیدکا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ خان مالدیپ سے وطن واپس پہنچ کر وزیر اعظم کو وضاحت پیش کریں گے۔واضح رہے کہ مشاہد اللہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میںسنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام گزشتہ سال دھرنوں کے دوران سول اور فوجی قیادت کو ہٹاکر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے۔ مشاہد اللہ کے اس بیان پر فوری طور پر وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر مشاہداللہ سے ان کے بیان پر وضاحت طلب کرلی ہے ،ترجمان وزیر اعظم نے اپنے وضاحتی بیان میںیہ بھی کہا تھا کہ جس ٹیپ کا ذکر کیا گیا اس کا کوئی وجود نہیں، وزیراعظم کو ایسے کسی ٹیپ کا علم نہیں۔

مزید خبریں :