دنیا
15 اگست ، 2015

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اسپین کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اسپین کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب

بارسلونا.......شفقت علی رضا....... پاکستان مسلم لیگ ن اسپین یوتھ ونگ کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن اسپین اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں اور ممبران نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت سعید عطاری نے حاصل کی۔ تقریب سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اسپین کے صدر شہزادہ عثمان، چیئر مین نصرت ندیم بٹ، نائب صدر رانا صداقت، ایڈیشنل سیکرٹری راجہ رمیض، جنرل سیکرٹری عثمان غنی چیمہ، چیئر مین مسلم لیگ ن اسپین منظور حسین شمس، قائم مقام صدر مسلم لیگ ن اسپین حاجی اسد حسین، نائب صدر راجہ فاروق اعظم اور دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی ان کوششوں کو بھر پور الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جو انہوں نے پاکستان بنانے کے لئے کی تھیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان بنا بنایا ملا ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور اپنا مثبت کردار پیش کرکے ملک کی مضبوطی اور استحکام کا باعث بنیں۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک خطے میں امن نہیں ہو سکتا اور ہماری قیادت اس مسئلے کے حل کے لئے سنجیدہ ہے۔ تقریب میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہاتھ اٹھا کر عہد کیا گیا کہ جب تک کشمیری بھائیوں کو آزادی نہیں مل جاتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ تقریب میں مجلس عاملہ مسلم لیگ ن اسپین کے وائس چیئر مین چوہدری نثار احمد، فنانس سیکرٹری مسلم لیگ ن اسپین حاجی محمد رمضان، مسلم لیگ ن اسپین یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر شیخ امجد محمود، ایڈیشنل سیکرٹری فیصل بٹ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راشد بٹ، فنانس سیکرٹری محمدبلال، اسپورٹس سیکرٹری ندیم بٹ، آفس سیکرٹری لالہ نصیر، بارسلونا سٹی صدر مہر نعیم، سینئر نائب صدر عرفان بٹ، جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ بارسلونا سٹی بابر حیات، نائب صدر یوتھ ونگ سٹی بارسلونا ذیشان گوندل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ بارسلونا سٹی ظہیر عباس، ایڈیشنل سیکرٹری بارسلونا سٹی راجہ رمیض، کوآرڈینیٹر بارسلونا سٹی یوتھ ونگ راجہ وقار شیر، نائب صدر سٹی بارسلونا چوہدری ساجد نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان آرمی کے شہداء اور پاکستان آرمی سکول پشاور کے شہید بچوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید خبریں :