پاکستان
18 اگست ، 2015

بھارتی بلااشتعال فائرنگ،ایک شخص شہید،2 خواتین سمیت 3 زخمی

بھارتی بلااشتعال فائرنگ،ایک شخص شہید،2 خواتین سمیت 3 زخمی

سیالکوٹ.......سیالکوٹ کے چار واہ سیکٹر پربھارتی شیلنگ سے ایک شخص شہید ہوگیا۔ آزادکشمیر کے نکیال سیکٹر پربھارتی گولاباری سے دوخواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے۔ چارواہ سیکٹر میں ایک گھر میں گولہ گرنےسے ایک شخص محمد شریف شہید ہوگیا۔ آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں دن 11بجے سے وقفے وقفے سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ نکیال سیکٹر کے گاؤں داتوٹ پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :