18 اگست ، 2015
کوئٹہ.......کوئٹہ میں غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ بنا کردینے کے جرم میں نادرا کے دو ملازمین سمیت 4ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنادی گئیں۔ کوئٹہ میں غیر ملکیوں کے جعلی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف 2013ء میں ہوا جب ایف آئی نے نادرا کراچی کے آفیسر اسد کاظمی، ڈیٹا انٹری آپریٹر دانش علی ، ایجنٹ محمد آصف اور جعلی کارڈ ہولڈرعنایت رحیم کو گرفتار کیا ۔ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت انسداد رشوت ستانی کی عدالت میں ہوئی۔جرم ثابت ہونے پرجج منیر احمد مری نے نادرا آفیسراسد کاظمی اور ڈیٹا انٹری آپریٹر دانش علی کو بیس بیس سال قید اور2لاکھ 20ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ایجنٹ محمد آصف کو 7سال قید کاٹنا اور30ہزارجرمانہ اداکرنا ہوگا جبکہ جعلی کارڈ ہولڈرعنایت رحیم کو4سال قید کے علاوہ 20ہزارروپے جرمانہ بھرنا ہوگا، ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔