پاکستان
18 اگست ، 2015

پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی الیکشن، الیکشن کمیشن تاريخ خود طے کرے

پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی الیکشن، الیکشن کمیشن تاريخ خود طے کرے

اسلام آباد.......سپریم کورٹ نے حکم دیا ہےکہ پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تاريخ خود طے کرے، الیکشن کمیشن کا کام تاریخیں مانگنا نہیں صوبوں کو حکم دینا ہے۔ سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی دونوں درخواستیں نمٹادیں۔ عدالتی حکم میں کہا گيا ہےکہ بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تاریخ خود طے کرے، الیکشن کمیشن کا کام تاریخیں مانگنا نہیں،صوبوں کوحکم دینا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ ایک آئينی ادارہ دوسرے آئینی ادارے کو کہہ رہا ہے کہ اسے آئین کی خلاف ورزی کی اجازت دیں۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی بنیادوں پرانتخابات کرانا ہیں تو سیاسی جماعتوں کو بلاکر مشورہ کریں۔

مزید خبریں :