19 اگست ، 2015
کراچی .....ڈاکٹر انجم رضوی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل جب تک وینٹی لیٹر پر ہیں ،ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں قرار نہیں دی جاسکتی ۔اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگلے 24گھنٹے رشید گوڈیل کی زندگی کیلئے نہایت اہم ہیں،وینٹی لیٹر سے آکسیجن کی سپلائی کم کی ہےتاکہ وہ خود سانس لے سکیں۔ڈاکٹر انجم رضوی کا مزید کہناتھا کہ ایم کیو ایم رہنما کی حالت کاجائزہ لے کر ہی کوئی واضح بات سامنے آسکے گی ۔