19 اگست ، 2015
پشاور ......پشاور کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران 42مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پولیس کےمطابق تہکال، مچنی گیٹ اور سربند کے علاقوں میںسیکیورٹی فورسز کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کیا گیا ،جس میں غیر قانونی طور پر مقیم 13افغان باشندوں سمیت 42مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگزبھی شریک ہوئے۔