پاکستان
19 اگست ، 2015

دہشتگردی کے پیچھے موجود دشمن ہی ایل او سی پر گولہ باری کررہا ہے،چوہدری نثار

دہشتگردی کے پیچھے موجود دشمن ہی ایل او سی پر گولہ باری کررہا ہے،چوہدری نثار

منڈی بہائوالدین .....وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے وہی دشمن ہے جو دوستی کی بات کرتا ہے جبکہ ایل او سی اور ورکنگ بائونڈی پر سویلین آبادی کو اپنی گولہ باری کا نشانہ بھی بناتا ہے۔رینجرز کی 30ویں سالانہ پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو اسلام کے نام پر بگاڑ پیدا کیے ہوئے ہیں، ہمارے درمیان وہ لوگ ہیں جو ہمارے دشمنوں سے پیسہ لے کر یہاں فساد پیدا کرتے ہیں۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ رینجرز کے جوان پاکستان اور اسلام کے سپاہی ہیں،انہوں نے ملک کے گلی کوچوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے اس کی حفاظت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ڈرپوک اور بے اصول ہے،وہ یہاں فساد پہلانا چاہتا ہے،یہ وہی دشمن ہے جس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈاکر ہم روز واہگہ میں بات کرتے ہیں۔

مزید خبریں :