کھیل
19 اگست ، 2015

شاہجہاں خان نے این ایس اے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

شاہجہاں خان نے این ایس اے انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹورنٹو.....پاکستان سے تعلق رکھنےوالے شاہجہاں خان نے این ایس اے انٹرنیشنل اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں کھیلے گئے این ایس اے اوپن انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں شاہجہاں خان نے سخت مقابلے کے بعد ائرلینڈ کےآرتھر گاسکن کو 2 کےمقابلے میں 3 راونڈز سے شکست دی،پہلا راونڈ آرتھر نے 11،6سے جیتا،تاہم دوسرا اور تیسرے راونڈ میں شاہجہان نے 12,10اور 11،2سے کامیابی حاصل کی۔چوتھا راونڈ 11،4پھر سے آرتھر کے نام رہا،تاہم آخری راونڈ شاہجہان خان نے 11،7سےجیت لیا۔ شاہجہاں خان کی کسی بھی انٹرنیشنل پی ایس اے اسکواش ٹورنامنٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے ،شاہجہاں خان کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالے سابق ورلڈ نمبر8کھلاڑی زرک جہاں خان کےبیٹے ہیں۔

مزید خبریں :