پاکستان
19 اگست ، 2015

اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت بلتستان اسکائوٹس کے قیام کی مدت میں توسیع

اسلام آباد میں رینجرز اور گلگت بلتستان اسکائوٹس کے قیام کی مدت میں توسیع

اسلام آباد .....وفاقی حکومت نے رینجرزاور گلگت بلتستان اسکاوٹس کے اسلام آباد قیام کی مدت میں 90روز کی توسیع کردی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے جیونیوزکوبتایاہےکہ رینجرزاور گلگت بلتستان سکاوٹس کے اسلام آباد میں قیام میں تین ماہ کی توسیع 17 اگست سے کی گئی ہے ۔ ذرائع کےمطابق اسلام آباد میں رینجرز کے 2000ءجوان جبکہ گلگت بلتستان سکاوٹس کے 50جوان ریپڈ رسپانس فورس کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :