پاکستان
19 اگست ، 2015

نیب کی خامیوں کے خاتمے میں حکومت کو دلچسپی ہے،چیف جسٹس کا استفسار

نیب کی خامیوں کے خاتمے میں حکومت کو دلچسپی ہے،چیف جسٹس کا استفسار

اسلام آباد ......نیب میگا کرپشن کیس میں چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نےاٹارنی جنرل سےاستفسار کیا ہےکہ حکومت نیب کی خامیاں دور کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے کہ نہیں؟۔اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ حکومت نیب کے قوانین میں ترامیم کر رہی ہے ۔ابتدائی انکوائری ، مکمل تحقیقات اور چالان ، ان تمام مراحل کو الگ کیا جائے گا۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیب میگا کرپشن کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دئے کہ نیب آئینی ادارہ نہیں کہ حکومت اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر سکے۔عدالت نے جب بھی دستاویزات مانگیں ، نیب نا مکمل دستاویزات فراہم کیں ،عدالت کو بار بار اس بات کا احساس دلایا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ اپنی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ نیب ہر سال صدر کو رپورٹ پیش کرتا ہے کیا وہ پبلک کی جاتی ہے۔

مزید خبریں :