21 اگست ، 2015
لاہور....... گوگل کلچرل انسٹی ٹیوٹ نے 6 پاکستانی اداروں کے تعاون سے قدیم فن پارے آن لائن متعارف کرا دیئے ہیں،اس سلسلے میں لاہور میں تقریب میں ہوئی۔ گوگل ایشیا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی این لیون نے بتایا کہ گوگل پر 4 سو سےزائد نمونے اور پاکستان کے 12 خصوصی فن پارے آن لائن دستیاب ہیں۔ گوگل کلچرل انسٹیوٹ عالمی ثقافتی ورثے کو ڈیجیٹل انداز میں محفوظ کررہا ہے۔