21 اگست ، 2015
واشنگٹن........امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے فوجی امداد روکنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ جان کربی کہتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کہ سکتے، اس پنٹاگون بہتر جواب دے سکتا ہے کیونکہ کولیشن سپورٹ فنڈ ان کا ہی پروگرام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے متعلق پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، حقانی نیٹ ورک سے متعلق موقف واضح ہے اور پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں کرتا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے سے متعلق پاکستانی قیادت میں ہم آہنگی ہے، وزیراعظم پاکستان دہشت گردی کے خلاف پُرعزم ہیں، پاکستان اپنی سرزمین دوسرے ممالک پر دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا اور کشمیر میں کشیدگی سے متعلق ہماری پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی ہے۔