17 مئی ، 2012
اسلام آباد …صدرآصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے صدر کو ملک میں امن و امان کی صورتحال خصوصا ًکراچی میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں پر بریفنگ دی۔صدر زرداری نے کہا کہ شر پسند عناصر کو کراچی کا امن کسی طو ر پر خراب نہیں کرنے دیا جائے گا ،انھوں نے رحمان ملک کو ہدایت کی کہ ان عنا صرکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔