22 اگست ، 2015
کراچی......ایم کیوایم نے استعفوں پر حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ استعفے تسلیم کیے جائیں۔ رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کےاراکین کامشترکہ ہنگامی اجلاس ہوا جس میںا یم کیوایم کےاستعفوں کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فضل الرحمان کےثالثی کردارکی قدرنہیں کی وہ مزید زحمت نہ کریں ۔پارٹی کامتفقہ فیصلہ ہےکہ حکومت کوایم کیوایم کےاستعفےتسلیم کرناہوں گے۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہےکہ آج کےبعدایم کیوایم کےاراکین کوتینوں ایوانوں سےمستعفی سمجھاجائے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کی جانب سے رشید گوڈیل کی عیادت نہ کرنے کا بھی شکوہ کیا ۔