پاکستان
22 اگست ، 2015

لاہور:مال روڈ پرکسانوں کادھرناتیسرےروز بھی جاری

لاہور:مال روڈ پرکسانوں کادھرناتیسرےروز بھی جاری

لاہور.........لاہور میں مال روڈ چیئرنگ کراس پر کسانوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ، کسانوں نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے ۔لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے کسانوں نے جمعرات کی دوپہر سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کسان رہنماؤں سے مذاکرات بھی کیے جو نتیجہ خیز نہ ہوسکے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کریں گے اور اگر چاول، کپاس اور آلو سمیت دیگر فصلوں کی امدادی قیمت اور ٹیوب ویلوں کے لیے سستی بجلی سمیت انکے دیگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

مزید خبریں :