کھیل
22 اگست ، 2015

سنسناٹی اوپن ٹینس کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

سنسناٹی اوپن ٹینس کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

سنسناٹی.........امریکا میں جاری سنسناٹی اوپن ٹینس کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، جوکووچ، مرے ، فیڈرر اور ڈولگوپولوونے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے سوئس اسٹار واورینکا کو صرف دو سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کرلیا، سربین کھلاڑی کی کامیابی کا اسکور چھ چار اور چھ ایک رہا، دوسرے کوارٹر فائنل میں یوکرین کے الیگزینڈر ڈوگلوپولوو نے چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈیچ کو چھ چار اور چھ دو سے مات دی۔تیسرے کوارٹر فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے رچرڈ گیسکوئے کو تین سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد چار چھ، چھ ایک اور چھ چار سے ٹھکانے لگایا۔ آخری کوارٹر فائنل میں راجر فیڈر ر نے اسپین کے لوپیز کو چھ تین اور چھ چارسے ہراکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں :