23 اگست ، 2015
سنسناٹی .....سنسناٹی اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں راجر فیڈرر نے اینڈے مرے کو جبکہ نواک جوکووچ نے سربیا کے الگزینڈر کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئے۔سنسناٹی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے برطانوی اسٹار اینڈی مرے کو6-4 اور 7-6 سے ہرا دیا۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے یوکرین کے الیگزینڈر ڈولگوپولو کو اسٹریٹ سیٹس پر 4-6، 7-6 اور 6-2 سے شکست دی۔ویمنز سیمی فائنل مقابلوں میں امریکی ٹینس اسٹار سرینا ویلیمز نے یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو6-4 اور 6-3سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔