23 اگست ، 2015
پشاور.........قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین تعلقات میں دن بدن کشیدگی بڑھتی جارہی ہیں جس سے امن مذاکرات سبوتاژہورہے ہیں۔ایم کیو ایم نے استعفیٰ دے کر بڑا قدم اٹھایا۔کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے۔آفتاب احمد خان شیرپاو ٔپشاورمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفت گوکررہے تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں انتہاپسندوں کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہئے تاکہ انتہاپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکیں ۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ خیبرپختون خو امیں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بارہ نکات پر بات چیت جاری ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیاست میں دروازے کھبی بھی بند نہیں کرنا چاہئے۔ آفتاب شیر کا کہنا تھاکہ افغانستان میں اشرف غنی کے آنے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئی تھی، تاہم ملاعمر کے انتقال کے بعد طالبان کی آپس میں معاملات بگڑنے پر حالات بدلے ہیں۔