پاکستان
23 اگست ، 2015

ساہیوال :بس کی رکشے کو ٹکر دو افراد جاں بحق ،7 زخمی

ساہیوال :بس کی رکشے کو ٹکر دو افراد جاں بحق ،7 زخمی

ساہیوال ......ساہیوال میں عارف والا روڈ بس کی رکشے کو ٹکر کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ ساہیوال میں اڈہ شیریں والا کے نزدیک بہاول نگر سے فیصل آباد جانیوالی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر دوسری سڑک پر آگئی اور اوکاڑہ سے آنے والے رکشہ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے مشتعل لوگوں نے بس کے شیشے توڑ ڈالے پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :