23 اگست ، 2015
کراچی .......کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈکیتی میں مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوگئے۔کراچی کے علاقے ہجرت کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سترہ سالہ محمد فرحان کو زخمی کردیا۔ زخمی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے ہیں ہی دم توڑ گیا۔سول لائن تھانہ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے۔دوسری جانب جمشید کوارٹر نمبر ایک میں حلوائی کی دکان کو دو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی۔۔مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دکان کا مالک اور ایک خریدار زخمی ہوگیا۔