23 اگست ، 2015
اسلام آباد........وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے متحدہ رہنمائوں کے لیے وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت مانگ لیا، ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو الطاف حسین سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا متحدہ کے رہنمائوں سے وزیر اعظم کی ملاقات کے لیے وقت طے کیا جائے۔ اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم رہنمائوں کی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت لیکر دینے کی یقین دہانی کرائی۔ مولانا فضل الرحمان آج ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد پہنچیں گے۔