پاکستان
23 اگست ، 2015

رشید گوڈیل کی حالت بہتر ہورہی ہے، ترجمان نجی اسپتال

رشید گوڈیل کی حالت بہتر ہورہی ہے، ترجمان نجی اسپتال

کراچی........کراچی میں ایم کیوایم کے زخمی رہنما رشید گوڈیل کی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔اسپتال ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل کو وقفے وقفے سے تھوڑا پانی اور چائے پلائی جارہی ہے۔ ترجمان نجی اسپتال انجم رضوی کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت میں مزید بہتری آرہی ہے۔ ان کا دورانِ خون اور دل کی دھڑکنوں کے بعد، معدے کا نظام بھی ٹھیک ہوگیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔ وہ اب بغیر وینٹی لیٹر کے سانس لے رہے ہیں ۔ انہیں گردن کے زخم کے باعث مائع غذا دی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رشید گوڈیل کو وارڈ منتقلی کرنے سے متعلق کل میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا۔

مزید خبریں :