پاکستان
23 اگست ، 2015

پاکستان کے پاس را کیخلاف سارے ثبوت موجود ہیں، سردار یعقوب

 پاکستان کے پاس را کیخلاف سارے ثبوت موجود ہیں، سردار یعقوب

کراچی.......آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کے معاملے میں پاکستان کا دو ٹوک موقف اپنانا بڑی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کے پاس را کے خلاف سارے ثبوت موجود ہیں۔پیپلزپارٹی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان نہیں بلکہ تمام ایشیائی ممالک کے خلاف ہے۔ تمام پڑوسی بھارت سے تنگ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بھارت کا کیا ہوا ہے۔ بھارت لائن آف کنٹرول پر گولیاں برسا رہا ہے جس سے انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی محفوظ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا آزاد کشمیر آکر دیکھے وہاں کوئی تربیتی کیمپ نہیں ہے۔ آج کشمیری دوٹوک الفاظ میں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ بھارت انہیں ہتھیار اٹھانے پر مجبور نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اگر مودی نے کشمیر پر حملہ کیا تو بھارت خود ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔

مزید خبریں :