23 اگست ، 2015
کراچی.......چھٹی کے دن موج مستی ساحل سمندر پر تفریح کے بغیر ہو ایسا ممکن نہیں۔ ٹھندی ہوائیں بھی ہیں، چٹ پٹے کھانے بھی ہیں، چھٹی کا دن ہے تو موج مستی بھی ہے۔ موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی تو ساحل پر شہریوں کا رش امنڈ آیا۔کسی نے کی اونٹ کی سواری کی تو کوئی چلاتا رہا اسکوٹر اور کوئی ان دلفریب مناظر کو صرف آنکھوں میں محفوظ کرتا رہا۔دن بھر بادلوں کی آنکھ مچولی رہی جس سے موسم دلفریب ہوتا گیا۔ سب کی ایک ہی خواہش کہ موسم کے رنگ یونہی برقرار رہیں۔ساحل پر ٹھنڈی ہوائیں بھی ہیں اور لہروں کا شور بھی ہے۔ موسم کچھ یوں خوشگوار ہو اکہ موڈ بھی ترو تازہ ہوگیا۔