پاکستان
23 اگست ، 2015

رشید گوڈیل مکمل ہوش میں آگئے، ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

رشید گوڈیل مکمل ہوش میں آگئے، ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

کراچی........قاتلانہ حملے کے 6 دن بعد رشید گوڈیل مکمل ہوش میں آگئے، اسپتال میں رشید گوڈیل سے پولیس کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی ہے، رشید گوڈیل نے حملے سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کردی ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندے افضل ندیم ڈوگر کے مطابق رشید گوڈیل نے پولیس کو بتایا کہ وہ حملہ آوروں کی شکل نہیں دیکھ سکے اور نا ہی انہیں حملہ آوروں کی تعداد کا علم ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس سے بھی اپنے اوپر ہونے والے حملے کی تفتیش کے بارے میں دریافت کیا۔ پولیس کے حکام نے رشید گوڈیل کو ان کی صحتیابی پر مبار کباد دی۔ اس موقع پر رشید گوڈیل سے سوال کیا گیا کہ ان کا ایک بیان میڈیا پر چھایا ہوا ہے جس میں انہوں نے حملے سے کچھ دن قبل کہا تھا کہ ان پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔ اس سوال پر رشید گوڈیل کا کہنا تھا کہ وہ تو انہوں نے ازراہِ مذاق کہا تھا۔

مزید خبریں :