24 اگست ، 2015
لاہور......پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی ختم کرنے کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکر دی گئی۔یو ٹیوب پر پابندی کے خاتمے کی درخواست وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کےپاس بین الاقوامی علوم جاننے کا کوئی اور ذریعہ نہیں ہے ۔ اس لیے یوٹیوب پر پابندی ختم کی جائے۔