پاکستان
24 اگست ، 2015

لاہور ، ایاز صادق کے وکلاء کی فیصلے کی مصدقہ نقل کیلئے درخواست

لاہور ، ایاز صادق کے وکلاء کی فیصلے کی مصدقہ نقل کیلئے درخواست

لاہور.......سردار ایاز صادق کے وکلاء نےاین اے 122 سے متعلق فیصلے کی مصدقہ نقل کے حصول کیلیے ٹریبونل میں درخواست دائر کر دی۔ فیصلے کے خلاف اپیل بھی تیار کر لی گئی ہے جسے مصدقہ نقول ملنے کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کیا جائیگا۔الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف یہ اپیل سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ سعید الظفر کی سربراہی میں وکلاء پینل نے تیار کی ہے ۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے ان کے دلائل کو مدنظر نہیں رکھا ، جو ثبوت اور دلائل پیش کیے گئے ان کا فیصلے میں حوالہ ہی نہیں دیا گیا ۔اپیل کے متن کے مطابق فیصلے میں سردار ایاز صادق پر دھاندلی کا کوئی الزام ثابت نہیں کیا گیا ،جبکہ دھاندلی کے کوئی عینی شاہد بھی موجود نہیں ۔خود عمران خان اسپتال میں داخل تھے ۔تیار کی گئی اپیل کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں پیش کیے گئے گواہوں کا حلقے سے کوئی تعلق نہیں ۔عمران خان کی درخواست کی جعلی اوتھ کمشنر سے تصدیق کا نوٹس بھی نہیں لیا گیا۔ سردار ایاز صادق کے وکلاء نےالزام عائد کیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل فیصلے کی مصدقہ نقل دینے میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔

مزید خبریں :