پاکستان
24 اگست ، 2015

قاسم ضیا کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا گیا

 قاسم ضیا کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا گیا

لاہور .......لاہور کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ قاسم ضیا کو سیاسی وفاداریاں تبدیل نہ کرنے پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔لاہور اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کرنیوالی نجی کمپنی کے مبینہ فراڈ کے الزام میں گرفتار کمپنی مالک قاسم ضیا کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر نیب عدالت میں پیش کیا گیا ۔عدالت نے نیب حکام کی تفتیش کیلیےمزیدجسمانی ریمانڈ کی استدعا مستردکرتے ہوئے قاسم ضیا کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔اس موقع پر وہاں موجوداپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قاسم ضیا کے خلاف 8 سال پرانا مقدمہ کھولا گیا ،انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :