پاکستان
24 اگست ، 2015

اسلام آباد: دفعہ144کیخلاف ورزی،ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور

اسلام آباد: دفعہ144کیخلاف ورزی،ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور

اسلام آباد........علاقہ مجسٹریٹ نے اسلام آبادمیں دھرنوں میں دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر ڈی جے بٹ کی ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد میں دھرنوں میں دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر ڈی جے بٹ کی جانب سے 1 الاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے سمیت دو شخصی ضمانتیں بھی عدالت میں جمع کرائی گئیں جنھیں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے منظور کر لیا۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں ڈی جے بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہے ۔ چند روز قبل علاقہ مجسٹریٹ نے دھرنوں میں دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی جے بٹ کے خلاف پولیس کو ڈی جے بٹ کوتین ستمبر کوگرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔مقدمے سے مسلسل غیرحاضری پرملزم کےوارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ۔

مزید خبریں :