24 اگست ، 2015
تھرپارکر.......صحرا ئے تھر کے متاثرین کے لئے امدادی گندم کی تقسیم کاآٹھواں مرحلہ شروع نہ ہوسکا ۔دو ماہ گزرنے کے باوجود گندم تقسیم نہ ہو نے سے ہزاروں خاندان شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔محکمہ خوراک کے مطابق ضلع بھر کے گوداموں میں گندم کی ایک لاکھ انتالیس ہزار بوریاں موجود ہیں جو احکامات ملتے ہیں جاری کر دی جائیں گی ۔ یہ امدای گندم تھر کے ہزاروں خاندانوں میں پچاس کلو کے حساب سے مفت تقسیم کی جانی تھی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد تھر میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اس لئے مفت گندم کی تقسیم کے بارے میں حکومتی فیصلے کے منتظر ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تھر میں تین سال بعد بارش کا ہونا خوش آئند ہے، مگربارش کے فورا بعد خوشحالی ناممکن ہے اوراِس وقت امدادی گندم کی زیادہ ضرورت ہے۔