24 اگست ، 2015
گوجرانوالہ ........گوجرانوالہ میں مریض پہلے چیک کرانے کے تنازع پروارڈ بوائے اورڈسپنسر آپس میں جھگڑ پڑے ۔ ڈسپنسر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر وارڈ بوائے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں مریض چیک کروانے پر ٹریننگ حاصل کرنے والانوجوان اور وارڈ بوائے رفیق جھگڑ پڑے ۔ نوجوان ڈسپنسر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر وارڈ بوائے کی خوب پٹائی کی اور تشدد کے بعد بھاگ نکلے ۔ایم ایس ڈاکٹر انور امان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد دونوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔