24 اگست ، 2015
اسلام آباد ......ایم کیو ایم کا وفد جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے۔فاروق ستار،وسیم اختر ،کنور نوید جمیل اور بیرسٹر سیف و دیگر پر مشتمل وفد مولانافضل الرحمان سے بات چیت کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے روانہ ہوگا ۔ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی پر مشتمل چھ رکنی وفد استعفوں کے معاملےپر بات چیت کیلئے وزیراعظم ہائوس بھی جائے گا،جہاں پر ہونیوالی گفتگو میںمولانا فضل الرحمان بھی بطور ثالث شریک ہونگے۔