پاکستان
24 اگست ، 2015

ایم کیو ایم وفدکی وزیراعظم سے ملاقات،کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار

ایم کیو ایم وفدکی وزیراعظم سے ملاقات،کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد .....ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم نواز شریف کو ملاقات میں کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعطم سے گلہ کیا کہ کراچی آپریشن میں صرف ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ملاقات میں وزیراعظم کا کہناتھا کہ آپریشن کسی سیاسی جماعت کیخلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہورہا ہے۔وزیراعظم سے ہونیوالی ملاقات میں ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی فاروق ستار،وسیم اختر،بیرسٹر سیف ،کنور نوید جمیل و دیگر شریک تھے ۔

مزید خبریں :