26 اگست ، 2015
کوئٹہ...... یو این ایچ سی آر کےرضاکارانہ واپسی پروگرام کےتحت تقریبا70افغان خاندانوں کا قافلہ کوئٹہ سے افغانستان کے علاقے ہرات روانہ ہوگیا۔کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں واقع یو این ایچ سی آر کےرضاکارانہ واپسی مرکز سےروانہ ہونےوالے 270سےزائد افغان مہاجرین کو کوئٹہ میں یو این ایچ سی آر کےسربراہ دنیش لال نےرخصت کیا،اس موقع پران کا کہناتھاکہ رضاکارانہ طور پروطن جانےوالےافغان مہاجرین کو مالی معاونت فراہم کی جائےگی،قندھار پہنچنے پرقافلے میں شامل ہر افغان مہاجرکو 200امریکی ڈالرکی امداد دی جائےگی، اس حوالے سے انہیں کوئٹہ میں ایک ٹوکن جاری کردیاگیاہے،جیسے ہی افغان مہاجر قندھار پہنچیں گے وہ ٹوکن دکھا کر مالی امداد حاصل کرسکیں گے،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ مالی معاونت کےعلاوہ مہاجرین کو امدادی سامان بھی دیاگیاہے،یو این ایچ سی آر کوئٹہ کی ترجمان جویریہ ترین کا اس موقع پر کہناتھا کہ سال 2007سےابتک تقریباڈیڑھ لاکھ مہاجرین واپس اپنے وطن جاچکے ہیں۔