پاکستان
26 اگست ، 2015

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو برطرف کردیا

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو برطرف کردیا

کراچی......چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے دو سول ججز کو برطرف کردیا۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے 2 سول ججز کو برطرف جبکہ ایک خاتون جج کو جبری ریٹائر کردیا۔ برطرف ہونے والے ججز میں غلام شبیر سومرو اور مظفر علی راجپوت شامل ہیں۔ جبکہ خاتون جج سلمیٰ بانو پھلپھوٹو کو جبری ریٹائرکردیاہے۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کےمطابق سول ججزکو کرپشن کے الزام اور ناقص کارکردگی کی بنیاد پر برطرف کیا گیا۔

مزید خبریں :