پاکستان
26 اگست ، 2015

ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری قابل مذمت ہے، خورشید شاہ

 ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری قابل مذمت ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد.....پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری قابل مذمت ہے،اداروں کے اندراداروں کی مداخلت کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری پرحکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،ریاست کے اندرریاست قائم کرنا خطرناک ہے،اداروں کے اندراداروں کی مداخلت کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کی گرفتاری کی بظاہرحکومت ذمے دارہے، وہ دیکھے ملک میں کیا ہورہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ اولمپین ہیروقاسم ضیاء کو جھوٹے مقدمے میں پکڑا اورہتھکڑی لگاکرپیش کیا گیا،جب تک جرم ثابت نہ ہوجائے ہم کسی کو مجرم نہیں کہہ سکتے۔

مزید خبریں :