26 اگست ، 2015
کراچی........قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے دفتر کے قریب چھاپا ماراہے۔ذرائع کے مطابق کارروائی میں ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر شعیب وارثی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شعیب وارثی کو ان کے دفتر کے باہر سوک سینٹر کے قریب سے حراست میں لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے لیے شعیب وارثی کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔