پاکستان
26 اگست ، 2015

جمہوری وطن پارٹی کی اپیل پر صوبے کے مختلف اضلاع میں ہڑتال

جمہوری وطن پارٹی کی اپیل پر صوبے کے مختلف اضلاع میں ہڑتال

کوئٹہ.......جمہوری وطن پارٹی کےبانی نواب اکبربگٹی کی نویں برسی آج منائی گئی۔ اس موقع پر صوبےکےمختلف اضلاع میں ہڑتال رہی جبکہ ہائیکورٹ بار کی اپیل پر وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائی کاٹ کیا۔ جمہوری وطن پارٹی کی اپیل پر کوئٹہ میں جزوی شٹر ڈاؤن رہا۔ اندرون صوبہ مستونگ، خضدار، گوادر، پسنی، دالبندین سمیت مختلف علاقوں میں شٹرڈاؤن رہا، جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کافی کم رہا، ہڑتال کی کال کی حمایت مسلم لیگ ن، اے این پی ولی نے بھی کی تھی، جمہوری وطن پارٹی کے زیراہتمام نواب اکبر بگٹی کی یاد میں جمعرات کو تعزیتی ریفرنس ہوگا۔

مزید خبریں :