پاکستان
27 اگست ، 2015

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آج  اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد.........وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس آج سہ پہر میں ہو گا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس میں الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس آج وزیرا عظم ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا ، اجلاس میں وفاقی وزراء ، سینئر پارٹی قائدین، قانونی اور آئینی ماہرین شرکت کریں گے۔اجلاس میں الیکشن ٹربیونلز کے فیصلوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر حکومتی قانونی اور آئینی ٹیم ضمنی انتخاب لڑنے یا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔حکومتی قانونی اور آئینی ٹیم ضمنی انتخاب لڑنے یا اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے بریفنگ دے گی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور ایم کیو ایم کے استعفوں کی واپسی کے مذاکراتی عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :