پاکستان
27 اگست ، 2015

حکومت سندھ نے نئی بھرتیوں پر فوری طور پرپابندی عائد کردی

حکومت سندھ نے نئی بھرتیوں پر فوری طور پرپابندی عائد کردی

کراچی.........حکومت سندھ نے نئی بھرتیوں پر فوری طور پرپابندی عائد کردی ہے اور پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے تمام صوبائی محکموں کو نئی بھرتیاں روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ محکمہ سروسز جنرل اینڈ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ، وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد تمام صوبائی محکموں کو اگلے حکم تک نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے،اورحکم پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :