پاکستان
27 اگست ، 2015

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ  میں لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت

کراچی.......سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پرلاپتا افراد کی جے آئی ٹی رپورٹ دو ہفتوں میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا شہری سید محمد ثقلین کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹَس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔ایڈیشنل ہوم سیکریٹری نے عدالت میں پیش ہو کر بیان دیا کہ محمد ثقلین کی بازیابی سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس کی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کردی جائیگی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر لاپتا افراد کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

مزید خبریں :