27 اگست ، 2015
کوئٹہ......کوئٹہ کے علاقے سریاب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے کلی شاہوانی میں دو افراد ایک گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں شناخت اور دیگر ضروری کاروائی کے لئے سول اسپتال پہنچا دی گئیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔