27 اگست ، 2015
کراچی .........کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پارک کی زمین پر چائنا کٹنگ کیخلاف درخواست کی سماعت پر سندھ ہائیکورٹ نے پارک کی زمین سے تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پارک کی زمین سے تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال اور مختیار کارکو 3 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔ پارک کی زمین پر چائنا کٹنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے رہنما یونس بارائی کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ رفاعی پلاٹ پر رہائشی عمارتیں نہیں بنائی جا سکتیں اس کے برخلاف گلستان جوہر بلاک 15 میں پارک کی زمین پر رہائشی عمارتیں تعمیر کردی گئی ہیں۔