27 اگست ، 2015
راولپنڈی ........راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےمفتی امان اللہ قتل کیس میں علامہ امین شہیدی کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مفتی امان اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ، علامہ امین شہیدی اور دیگر شریک ملزمان پیش نہیں ہوئے ۔ ملزمان کی طرف سے میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا جوعدالت نے منظورنہیں کیا۔۔عدالت نے علامہ امین شہیدی سمیت افضال احمد ، قلب عباس اور طیب شکیل کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔ملزمان کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج ہے۔