پاکستان
27 اگست ، 2015

بچوں اور خواتین کو قتل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے، آرمی چیف

 بچوں اور خواتین کو قتل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے، آرمی چیف

راولپنڈی......چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے بچوں اور خواتین کو قتل کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دینگے ، دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کرینگے ۔آرمی چیف نے شوال میں مصروف دن گزارا، بارہ ہزار فٹ بلند چوٹی پر آپریشن کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کا دورہ کیا اور ضرب عضب میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ضرب عضب کے آخری مرحلے میں دہشت گردوں کو ہرسمت سے گھیر لیا گیاہے ،اب تک وادی شوال میں 203دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے ، بلندی پر واقع علاقوں کو کلیئر کیا جاچکا ہے ،وادی میں موجود فوجی دستوں کا مورال بلند ہے۔ آرمی چیف نے اب تک شوال میں جاری آپریشن کی پیشرفت پر فوجی دستوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا ان کے خفیہ ٹھکانوں سمیت صفایا کیا جائے، دہشت گردوں کا ان کے سہولت کاروں سے رابطہ ختم کیا جائے گا۔

مزید خبریں :